آن لائن شادی اب ہوئی مزید  آسان اور سستی

متحدہ عرب امارات میں آن لائن اور انتہائی آسان طریقے سے شادی ممکن ہے ،  وہ بھی صرف 218 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 800 اماراتی درہم میں۔

یہ نئی ڈیجیٹل سروس جو ابوظبی میں سرکاری ایپلیکیشن ’تم‘ کے ذریعے دستیاب ہے، صرف متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں کسی بھی قومیت کے غیر رہائشی بھی شامل ہیں، شرطیکہ وہ ملک میں کسی وکیل یا قانونی نمائندے کو اختیار دیں تاکہ سرکاری کارروائی مکمل کی جا سکے۔

بی بی سی کے مطابق آن لائن شادی کے خواہشمند ’تم‘ ایپ کے ذریعے فارم بھر سکتے ہیں، مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کر سکتے ہیں، میرج رجسٹرار یا سرکاری افسر مقرر کر سکتے ہیں جو تقریب کی نگرانی کرے اور کسی ذاتی حاضری کی ضرورت کے بغیر صرف 24 گھنٹوں میں مکمل ورچوئل شادی کی تقریب منعقد کر سکتے ہیں۔

’تم‘ پلیٹ فارم کے جنرل مینیجر محمد العسکر نے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ 2025 میں ایپ کی نئے اپ ڈیٹ کے تحت 200 سے زائد نئی خصوصیات متعارف کروائی گئی ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں یہ جدید سروس ہے جو ابو ظہبی کی عدلیہ کے تعاون سے متعارف کرائی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top