سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 280 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بھی مستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت 74 روپے 71 پیسے، بحرینی دینار کی قیمت 743 روپے 82 پیسے، عمانی ریال 728 روپے 32 پیسے، کویتی دینار 913 روپے 16 پیسے اور قطری ریال 76 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 45 پیسے جبکہ قیمت فروخت 283 روپے 25 پیسے رہی۔ یہ صورتحال مارکیٹ میں روپے کی طلب و رسد کے توازن کی عکاس ہے۔








