برطانیہ میں چینی کاروں کی مانگ میں زبردست اضافہ

چین  کی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی  نے ستمبر 2025 میں برطانیہ میں اپنی فروخت میں 880 فیصد اضافہ رپورٹ کیا ہے۔ کمپنی نے اس ماہ 11,271 گاڑیاں فروخت کیں، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں صرف 1,153 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

اس کے نتیجے میں برطانیہ، چین کے بعد بی وائی ڈی کی سب سے بڑی بین الاقوامی مارکیٹ بن گیا ہے، جہاں ایٹو 3 (Atto 3) اور سیل یو (Seal U) ہائبرڈ ایس یو وی جیسے ماڈلز نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔

بی وائی ڈی کی برطانیہ میں تیز رفتار ترقی کی بڑی وجوہات میں مسابقتی قیمتیں، ڈیلر نیٹ ورک کی توسیع  اور یہ حقیقت شامل ہے کہ برطانیہ نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات (ٹیرِفز) عائد نہیں کیے، برخلاف یورپی یونین اور امریکہ کے۔

مپنی جلد ہی مزید ہائبرڈ اور الیکٹرک ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔بی وائی ڈی یو کے کے منیجر بونوجی نے کہا کہ برطانیہ میں برانڈ کا مستقبل “انتہائی روشن” ہے، اس موقع پر کمپنی نے اپنا 100 واں ریٹیل اسٹور کھولنے کا جشن منایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top