بھارتی ائرلائن انڈیگو کا فضائی بحران شدت اختیار کر گیا، سینکڑوں پروازیں منسوخ

نئی دہلی ، بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو ان دنوں فضائی مسافروں کے لیے شدید بحران کا سبب بنی ہوئی ہے۔ انتظامی غفلت اور پائلٹوں کی قلت کے نتیجے میں پورے ملک میں سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ مسافروں کو ایئر پورٹس پر گھنٹوں انتظار، ری شیڈولنگ اور مبہم اطلاع کا سامنا ہے۔

انڈیگو ائیر لائن کی انتظامی غفلت کے باعث پائلٹس کے اوقات کار کا تاحال تعین نہ ہو سکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کے فلائٹ آپریشنز کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اور بحران کے پانچویں روز بھی ملک بھر کی سینکڑوں مقامی پروازیں پائلٹس کی قلت کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔ بھارتی ائیر لائن 400 طیاروں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر 2300 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ انڈیگو میں پائلٹس کا بحران انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی پلاننگ نا ہونے کے باعث ہوا، اور حکام کی جانب سے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے

ہوائی اڈوں پر ہنگامی کیفیت رہی دہلی، ممبئی، حیدرآباد، بنگلور اور گوا جیسے بڑے شہروں کے ایئر پورٹس پر ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ راہگیروں کی شکایات عام تھیں: نہ کھانا، نہ پانی، نہ مناسب بریفنگ، اور بعض نے بتایا کہ انہیں 14 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔

انڈیگو نے اس بحران کو تسلیم کیا ہے۔ ائیرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ کریو کی کمی اور تکنیکی، آپریشنل مسائل کے باعث پروازیں منسوخ یا مؤخر کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top