سلامتی کونسل میں ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق  قرارداد مسترد

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی، ۔سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف  الجزائر، چین، پاکستان اور روس نے ووت دیا،  9 ممالک  ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرا لیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا  نے مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ  گیانا اور جنوبی کوریا  نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔

 ۔پاکستان کے مندوب عمر صدیق نے کہا کہ پاکستان مشترکہ جامع ایکشن پلان کی حمایت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ دباؤ یا پابندیاں مسائل کا حل نہیں بلکہ انہیں مزید پیچیدہ بنا دیں گی، جبکہ اس کا نقصان عام ایرانی عوام کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے نفاذ سے متعلق کسی بھی تنازعے کو باہمی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، انتہائی اقدامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top