ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ چاندی میں ہلکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر 4042 ڈالر فی اونس پر بغیر اتار چڑھاؤ کے برقرار رہی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے اضافے کے بعد 5222 روپے تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔








