انجمن تاجران ہمیشہ یوتھ ٹیم کے ساتھ کھڑی رہے گی ، شاہد غفور پراچہ

راولپنڈی(کے این ڈی نیوز) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ نئی یوتھ ٹیم کے جذبے اور محنت کو دیکھ کر واضح ہے کہ وہ آنے والے وقت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی، چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔

اس موقع پر انجمن تاجران چاہ سلطان چکلالہ روڈ کے سرپرست اعلیٰ آغا حماد یوسف اور مرکزی صدر حاجی ارشد نے کہا کہ نوجوانوں کا حوصلہ اور جوش و جذبہ تنظیم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ وہ مختلف بازاروں کے تاجروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں نو منتخب صدر محمد یحییٰ انصاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شرکت کر کے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر حاجی ارشد، آغا حماد یوسف اور سرپرست اعلیٰ لالہ عبد الرحیم نے تاجران مری روڈ، ظفر الحق روڈ، تیلی محلہ اور مولا داد روڈ کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں صدر محمد یحییٰ انصاری، جنرل سیکرٹری محمد فہیم خان، ڈپٹی سیکرٹری محمد رمضان، فنانس سیکرٹری محمد عمران، نائب صدور محمد نعمان، خرم خان، مظاہر شاہ، سینیئر نائب صدر محمد صدیق خان، لیگل ایڈوائزر حاجی اکرم، سرپرست اعلیٰ محمد عمران اور وائس چیئرمین قاضی رفاقت شامل تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top