شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز اور گیس ری فیلنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن ، ایک سال میں 80 ہزار سے زائد موبائل فون چوری
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز اور ایل پی جی گیس ری فیلنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی بظاہر یہ معمولی سا کام ہے لیکن کسی بھی وقت بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ اداروں کو زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت جاری کی ہے۔





