قومی اسمبلی اجلاس، کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اور زرعی تجارت و غذائی تحفظ کے بلز منظور

اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات کے باعث ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے اور ری ٹیلرز و ہول سیلرز سے 198 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جاری ہیں اور تمباکو کے شعبے میں بھی محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرخزانہ نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس وصولیوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردارایاز صادق کی زیر صدارت میں ہوا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں بتایا کہ ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے اقدامات کے باعث ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے ۔

بیرسٹر گوہر کے اظہار خیال پر ردعمل دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اداروں کو برا بھلا کہنے کی بجائے اپوزیشن مذاکرات کے عمل میں شامل ہو۔

اجلاس میں قومی زرعی تجارت و غذائی تحفظ اتھارٹی بل منظور کر لیا ۔ بل ایوان میں رانا تنویر حسین نے پیش کیا۔کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل بھی منظور کر لیا گیا۔ بل وزیر مملکت طلال چوہدری نے ایوان میں پیش کیا۔

زراعت کا شعبہ وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے

وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز ہسپتال میں جدید طبی آلات کی فراہمی کے ساتھ ہسپتال کی توسیع کا کام جارہی ہے ۔ اسلام آباد میں سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے بتایا کہ زراعت کا شعبہ وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے ۔ تحفظ خوراک کے لیے جامع پالیسی بنائی ہے ۔ گنے کے کاشتکاروں کوشوگر ملز کی طرف سے پانچ سو روپے فی من کی قیمت ادا کی جا رہی ہے ۔

عوامی اہمیت کےمعاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم علی پرویز ملک نےبتایا کہ مقررہ اوقات میں گیس کے پریشر کو بہتر رکھا جانے کے لیے انفرادی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ صارفین کی کم پریشر کی شکایات کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس میں چھبیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس دس دسمبر کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیاگی

مزید پڑھیں: پاکستان کی تازہ ترین خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top