راولپنڈی، ن لیگ لیبر ونگ کا اجلاس، 25 دسمبر کی تقریبات کے لیے کمیٹی تشکیل

راولپنڈی : مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلاس ڈویژنل صدر خالد سعید بٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور اور آئندہ سرگرمیوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں لیبر ونگ کے عہدیداران اور مختلف اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیبر ونگ کے کوآرڈینیٹر ملک طارق بشیر نے تمام شریک عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اجلاس ڈویژنل صدر خالد سعید بٹ کی ہدایت پر طلب کیا گیا تھا، جس میں تمام اضلاع کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر لیبر ونگ بھرپور اور منظم پروگرام کا انعقاد کرے گی۔

ملک طارق بشیر کے مطابق اس مقصد کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو پروگرام کے وقت، مقام اور طریقہ کار کا تعین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ونگ کے تمام دوست اور کارکنان اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں گے اور تنظیمی سطح پر اسے کامیاب بنایا جائے گا۔

اجلاس میں کوآرڈینیٹر پوٹھوہار ٹاؤن مولوی رشید اعوان، کوآرڈینیٹر راول ٹاؤن راجہ خرم، کوآرڈینیٹر پی پی 17 شہزاد عباسی، کوآرڈینیٹر ایجوکیشن چوہدری عبدالرشید، چیئرمین ایکشن کمیٹی کوٹلی ستیاں رفاقت ستی، عدنان ڈار، ملک شہزاد، ملک انصر، ملک انور، ملک شہباز، راجہ عثمان، خواجہ شکیل، حضرت جانی، مبشر عباسی، ملک نعمان اور حماد عباسی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر کوآرڈینیٹر ملک طارق بشیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیبر ونگ پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top