پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز کل راولپنڈی میں ہونے جا رہا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں سری لنکن ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس کی۔ مہمان ٹیم آج بھی کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے تربیتی سیشن میں حصہ لے گی، جبکہ پاکستانی اسکواڈ کو آرام کا دن دیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے کپتان آج پری سیریز پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ 13 نومبر اور تیسرا و آخری میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔







