اسلام آباد۔: مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، سات افراد تھانے منتقل

اسلام آباد۔: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا ایس پی صدر زون اور ایس پی رورل زون کی سپرویژن میں کیا گیا جس میں لیڈیز پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

پولیس سرچ آپریشن کے دوران 146 افراد اور 192 گھرانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 97 موٹر سائیکلوں اور 44 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 7 مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top