موبائل صارفین ہوشیار! سم استعمال پر سخت قوانین نافذ

پاکستان کے ٹیلی کام ریگولیٹر پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ صرف وہی سم استعمال کریں جو ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو۔ اتھارٹی کے مطابق کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قوانین کے منافی ہے۔

پی ٹی اے نے جمعرات کو جاری بیان میں صارفین کو ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سم کے غلط استعمال کی صورت میں مکمل ذمہ داری اسی فرد پر عائد ہو گی جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سم کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ ہو اور اسے کوئی دوسرا شخص استعمال کر رہا ہو تو یہ واضح طور پر قواعد کی خلاف ورزی ہے، اور ایسے معاملات میں قانونی ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہی عائد ہو گی۔

پی ٹی اے نے مزید وضاحت کی کہ ہر صارف اپنی سم کے ذریعے کی جانے والی کالز، پیغامات اور ڈیٹا کے استعمال کا ذاتی طور پر جواب دہ ہو گا۔

غیر ذمہ دارانہ استعمال پر کارروائی

پی ٹی اے وارننگ میں صارفین کو ہدایت کی کہ وہ صرف اپنی ذاتی سم استعمال کریں اور ٹیلی کمیونیکیشن کنکشنز کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں۔اتھارٹی نے زور دیا کہ تمام متعلقہ قوانین اور ضوابط پر عمل درآمد لازمی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی یا انتظامی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکام غیر رجسٹرڈ یا غلط استعمال ہونے والی موبائل سمز کے ذریعے ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top