کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار

راولپنڈی : کرپشن کے الزام میں گرفتارسابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا، دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس ملزم کو تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کے ایک مقدمہ میں عدالت میں پیشی کے لئے راولپنڈی لائی تھی جہاں پیشی کے بعدواپس لاہورجاتے ہوئے ملزم کابھائی اسے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کی حراست سے لے کرفرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنے طور پر ملزم کی تلاش کی مگر ناکامی پر شرمندگی کے باعث واقعے کی فوری اطلاع نہیں دی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی ظفر اقبال سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top