کولمبو : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا گروپ میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس کو اب تک ایونٹ کے ابتدائی تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے پاکستان ٹیم کے لیے انگلینڈ کے خلاف کامیابی نہایت اہم ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، چھٹا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ ساتواں و آخری گروپ میچ 24 اکتوبر کو میزبان سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم نے گزشتہ روز کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔







