آج سونے کی قیمت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح

اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ قیمتوں میں یہ تیزی سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 505 ڈالر پر پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں یہ بڑھوتری مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 500 روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 705 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ سونا 8 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top