آپریشن غضب للحق جاری

آپریشن غضب للحق جاری، مہمند سیکٹر میں افغان چیک پوسٹ تباہ

اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران مہمند سیکٹر کے قریب ایک افغان چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی افغان طالبان رجیم کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے ردعمل میں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مربوط اور مؤثر حکمت عملی کے تحت ہدف کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں بھرپور کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔ حکام کے مطابق کارروائیاں عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف تک محدود رکھی جا رہی ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top