اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد (سی این پی) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا مختصر اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بلدیاتی الیشکن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی بریفنگ کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی الیکشن کی قانون سازی کی بھی منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جانے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top