اسلام آباد کی پہلی آرگینک مارکیٹ ، صحت اور کمیونٹی کا حسین امتزاج

اسلام آباد (سی این پی) وفاقی دارالحکومت میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) نے ایف-7 پارک میں پہلی آرگینک مارکیٹ کا کامیاب انعقاد کیا، جسے شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

خوشگوار موسم میں منعقدہ اس مارکیٹ میں قدرتی، کیمیائی مادوں سے پاک اور صحت بخش غذائی اجناس کے اسٹالز لگائے گئے، جنہوں نے پارک کے حسن کو دوبالا کر دیا۔ بچوں اور فیملیز کے لیے خصوصی سرگرمیوں کے باعث یہ مارکیٹ تفریح اور صحت کا خوبصورت امتزاج بن گئی۔

مارکیٹ میں 20 منتخب وینڈرز نے تازہ پھل، سبزیاں، ہوم میڈ بیکری آئٹمز، دستکار غذائیں اور معیاری پنیر پیش کیے۔ شہریوں نے قدرتی مصنوعات کو صحت مند متبادل قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔

چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ یہ مارکیٹ پارکس کو کمیونٹی اسپیس کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کا حصہ ہے اور مستقبل میں ایسے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایسی مارکیٹس شہریوں کو صحت بخش مصنوعات تک آسان رسائی فراہم کرتی ہیں اور جلد دیگر علاقوں میں بھی اس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top