قوم مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، حنیف عباسی

راولپنڈی : انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے زیر اہتمام شہداء پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تاجر رہنمائوں، شہریوں اور مختلف شخصیات نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ضیاء اللہ شاہ، اسما عباسی، سابق میئر سردار نسیم، ڈپٹی میئر چوہدری طارق محمود، راحت قدوسی، ارشد اعوان، حامد عباسی، جاوید مغل، خواجہ شہزاد اور متعدد چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی موجود تھے۔

حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہی پاکستان کی شناخت ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے امن اور استحکام کے لیے پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں، اور قوم شہداء کی ان لازوال قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہم سب متحد ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہم سب متحد ہیں، اور دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کے سامنے قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ تقریب میں تاجربرادری ، کاروباری طبقے، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے شہداء پاک فوج کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مسلح افواج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید، گروپ لیڈر نقی شاہ، چیئرمین مشتاق مغل، وائس چیئرمین حماد قریشی، صدر ملک سہیل اعوان، سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی، جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف اور جوائنٹ سیکریٹری طاہر اسماعیل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں نائب صدور ارشد مغل، وقاص عباسی، شیخ راحیل، زبیر عباسی، راجہ راشد محمود، پریس سیکرٹری راجہ متیع الرحمن، فنانس سیکریٹری افتخار علی اور ایگزیکٹو باڈی کے متعدد ارکان بھی شریک ہوئے۔ اختتام پر پاکستان کی ترقی، امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top