اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق

اوچ شریف: موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹرچینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا، جس میں موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
موٹر وے پولیس حکام کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی سرکاری گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر مشتاق، اے ایس آئی ناصر اور کانسٹیبل اسامہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں اہلکار ڈیوٹی شفٹ مکمل کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ اوچ شریف واپس جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 25 کیسز رپورٹ

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر وے ایم 5 کے مقام 662 پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد مسافر بس کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top