چیئرمین سی ڈی اے سے ایشین بینک وفد کی ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے سے ایشین بینک کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (سی این پی) – چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں منصوبے کی فزیبلٹی، جدید سہولیات اور اسلام آباد کے ٹریفک دباؤ میں کمی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈی جی ریسورس سمیت دیگر سنئیر افسران بھی موجود تھے۔ ADB کے کنسلٹنٹس نے انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی اور منصوبے میں بہترین فنانشل ماڈل، الیکٹرک بسوں کے لیے جدید چارجنگ پوائنٹس اور اسلام آباد کے میٹرو بس و الیکٹرک فیڈر بس سروس سے منسلک کرنے کی تفصیلات بتائیں۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ADB ماحول دوست منصوبوں کے لیے کاربن کریڈٹ حاصل کرنے میں تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور ماحول دوست سفری سہولیات دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔ ملاقات میں ADB کی تکنیکی صلاحیتوں، تجربات اور استعداد کار سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top