اینٹی شپ بیلسٹک میزائل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ — قومی دفاع میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا جدید تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا جو سمندری اور زمینی اہداف کو غیر معمولی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جدید ویپن سسٹم اعلیٰ رہنمائی، پیچیدہ دفاعی نظاموں کو عبور کرنے اور مؤثر ہدف تک پہنچنے کی جدید خصوصیات سے لیس ہے۔ تجربے کا مشاہدہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز کے ہمراہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی تکنیکی مہارت اور سمندری سرحدوں کے تحفظ کے عزم کی واضح مثال ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور دیگر سروسز چیفس نے تجربے میں حصہ لینے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top