بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ موسمیاتی حکام کے مطابق شہر میں آئندہ چند دنوں کے دوران مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ اثر انداز ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں موسم مزید سرد ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سسٹم کے بعد شہر میں درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسمیاتی رپورٹ کے مطابق 28 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث 29 دسمبر کو بلوچستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگر موسمی نظام اپنی شدت برقرار رکھتا ہے تو 30 دسمبر کو کراچی میں بھی بارش ہو سکتی ہے، جو رواں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top