تحریک ادب القرآن

قرآن کے شہید نسخوں کی تدفین کے لیے خصوصی قافلہ فیصل آباد روانہ

راولپنڈی ، تحریک ادب القرآن کے زیرِ اہتمام قرآنِ پاک کے شہید اوراق و نسخوں کی باوقار تدفین کے لیے خصوصی قافلہ راولپنڈی سے فیصل آباد روانہ کیا گیا۔ روانگی سے قبل ادارے میں طلبہ نے پاک فوج کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی، جس کے بعد ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے وزیر جاوید بٹ نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جاوید بٹ نے کہا کہ فوج نے بھارت کے خلاف جرات مندی سے کارروائی کی اور عالمی سطح پر اپنی بہادری کے چرچے قائم کیے۔

جاوید بٹ نے قرآنِ مجید کی حرمت و تقدس کی حفاظت کو ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فریضے کو ادا کرنے والا اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے۔ انہوں نے تحریک ادب القرآن کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ آزاد کشمیر حکومت دستیاب وسائل فراہم کرے گی تاکہ قرآن کے نسخے محفوظ طریقے سے تدفین کیے جائیں۔

مذہبی اسکالر معین الدین شاہ اور مولانا سعید احمد جلالی نے اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں پر صرافہ یونین کے صدر شیخ آصف ادریس ، راجہ فرزند، چوہدری عبدالرؤف، یاسر بٹ، محمد برہان، فہیم ملک، راجہ رشید احمد جنجوعہ، یاسین سیفی شامل تھے۔ تحریک ادب القرآن کے چیئرمین عبدالمنان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top