اسکائی بورن ٹیکنالوجیز نے (CODiAQ) کے نام سے ایک چار ٹانگوں والا جدید روبوٹ متعارف کرایا ہے، جو مصنوعی ذہانت سے چلتاہے یہ فیلڈ مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ روبوٹ صرف ایک آپریٹر کے ذریعے دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، لیکن اس میں خود سے چلنے، راستہ پہچاننے اور حرکت کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے، تاکہ آپریٹر صرف مشنی فیصلوں پر توجہ دے سکے۔ اسے فوری استعمال اور آسان تربیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے
CODiAQ میں ماڈیولر پی لوڈ سسٹم نصب ہے جو مختلف ہتھیاروں کے یونٹس جیسے 40 ملی میٹر گرینیڈ لانچر یا 12 گیج شاٹ گن کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیار بھی ساتھ لے جا سکتا ہے۔ اس میں نصب مصنوعی ذہانت کا نظام نشانہ لگانے، ہدف پر نظر رکھنے اور گولی کے زاویے کا خودکار حساب کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے یہ روبوٹ دن یا رات، دونوں اوقات میں انتہائی درستگی کے ساتھ کارروائی کر سکتا ہے۔۔
CODiAQ کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ گرد، پانی، سیڑھیاں، ناہموار زمین اور تنگ جگہوں میں بھی آسانی سے حرکت کر سکے جہاں عام گاڑیاں مشکل سے جاتی ہیں۔ اس کی تیزی اور درستگی اسے شہری آپریشنز، سرحدی نگرانی اور ریسکیو یا دفاعی کارروائیوں کے لیے نہایت کارآمد بناتی ہے، اور ساتھ ہی انسانی جانوں کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔









