دارالعلوم نعیمیہ لاہور

دارالعلوم نعیمیہ لاہور میں سالانہ عرس و جلسہ دستارِ فضیلت

راولپنڈی: دارالعلوم نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور میں استاذ العلماء ڈاکٹر مفتی سرفراز حسین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اور مفتی محمد حسین نعیمی کے سالانہ عرس مبارک، جلسہ دستارِ فضیلت اور علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی جبکہ خصوصی خطاب عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راغب حسین نعیمی کی دین اسلام، اسلامی نظریاتی کونسل اور ریاستی سطح پر انجام دی جانے والی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔

پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاذ العلماء مفتی سرفراز حسین نعیمیؒ کی علمی و دینی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کا مشن آج بھی ہزاروں طلبہ اور علما کے ذریعے زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارسِ دینیہ نے ہمیشہ دین اسلام کے فروغ، امن و اعتدال اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جلسہ دستارِ فضیلت میں ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام، شیوخ الحدیث، مشائخ عظام اور ہزاروں کی تعداد میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ نے شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top