ابوظہبی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنی 65 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا سہ ماہی ریکارڈ قائم کر دیا۔ جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران ایئرپورٹ سے 2 کروڑ 42 لاکھ مسافر گزرے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، سال کے پہلے 9 ماہ میں مسافروں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ رہی، جب کہ 12 ماہ کا فگر بڑھ کر 9 کروڑ 38 لاکھ تک پہنچ گیا۔ اس عرصے میں 3 لاکھ 36 ہزار پروازیں ہوئیں، جن میں فی پرواز اوسط 213 مسافر شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق، سال کے پہلے 9 ماہ میں مسافروں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ رہی، جب کہ 12 ماہ کا فگر بڑھ کر 9 کروڑ 38 لاکھ تک پہنچ گیا۔ اس عرصے میں 3 لاکھ 36 ہزار پروازیں ہوئیں، جن میں فی پرواز اوسط 213 مسافر شامل تھے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی میں مسافروں کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے ٹرمینلز میں بڑے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ ٹرمینل تھری میں سی بی سنٹرل، سی بی ایسٹ اور سی بی ویسٹ جیسے جدید زونز تیار کیے جا رہے ہیں جن میں خریداری، کھانے پینے اور تفریح کی جدید سہولیات شامل ہوں گی۔ اسی طرح ٹرمینل ون میں کنکورس ڈی کو بھی نئی شکل دی جا رہی ہے، جہاں کشادہ بیٹھک گاہیں اور جدید معلوماتی نظام نصب کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بڑھتی مہنگائی، گھریلو بجٹ بچانے کے 7 آسان طریقے
دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گرفِتھس کے مطابق نئے ایئرپورٹ کا وژن صرف گنجائش بڑھانا نہیں بلکہ عالمی سفر کو اسمارٹ ٹیکنالوجی اور پائیداری کے ساتھ نئے دور میں داخل کرنا ہے۔
سال کے پہلے 9 ماہ میں دبئی ایئرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ مسافر بھارت سے آئے، جن کی تعداد 88 لاکھ رہی۔ اس کے بعد سعودی عرب 55 لاکھ، برطانیہ 46 لاکھ، پاکستان 32 لاکھ اور امریکہ 24 لاکھ رہے۔ شہروں میں لندن 28 لاکھ مسافروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔
سامان کی ترسیل میں بھی ایئرپورٹ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ 90 فیصد بیگ 45 منٹ میں پہنچا دیے گئے، جبکہ غلط ہینڈلنگ کی شرح صرف 0.1 فیصد رہی۔ پاسپورٹ کلیئرنس میں بھی 99 فیصد سے زائد مسافروں نے 10 تا 15 منٹ میں پراسس مکمل کیا۔
یہ ریکارڈ کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ دبئی اب بھی عالمی ایوی ایشن، سیاحت اور کاروبار کا اہم مرکز ہے۔









