بلوچستان بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ (سی این پی) — بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر کالے شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کی نقل و حرکت، 4 سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس یا ریلیاں، اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

حکام نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ دفعہ 144 کے نفاذ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد عوام کی حفاظت، امن قائم رکھنا اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ سکیورٹی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پابندی کے دوران تمام اقدامات مؤثر اور شفاف انداز میں نافذ کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top