پنجاب میں سٹیم مقابلے

راولپنڈی میں سٹیم مقابلے، مندرہ، چوآخالصہ اور کلرسیداں کے طلبہ کی نمایاں کامیابی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ جامع گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی میں سٹیم کے ضلعی سطح کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔ جس میں ضلع کی پانچ تحصیلوں راولپنڈی، گوجرخان، کہوٹہ، ٹیکسلا اور کلر سیداں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ضیاء اللہ شاہ بخاری ، ایم پی اے، راجہ محمد حنیف، ایڈووکیٹ جبکہ عائشہ شفقت، اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ طارق محمود، چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی) راوالپنڈی تابندہ انجم ضلعی تعلیمی آفیسر (ثانوی تعلیم)، ضلع راولپنڈی، ڈاکٹر حاجرہ شاہین ، ضلعی تعلیمی آفیسر (ویمن ایلیمنٹری) ، اور تمام ڈپٹی-ڈی-ای۔اوز نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کی۔ ڈاکٹر عبدالوحید، ڈویژنل ڈائریکٹر (سیکنڈری ایجوکیشن)، ڈاکٹر انیلا حسن، ڈویژنل ڈائریکٹر (ایلیمنٹری ایجوکیشن)، نے خاص طور پر شرکت کی۔

سات رکنی ججز کمیٹی نے مقابلے میں شریک طلباء و طالبات کے بنائے گے ماڈلز کی جانچ کی۔ اول پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول مندرہ، دوم پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول چوآخالصہ جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چوہدری آفتاب نے تقریب میں شرکت کی اور مقابلے میں شریک تمام طلباء و طالبات کو تین تین ہزار نقد انعامات سے نوازا۔ اس کے علاوہ اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو حکومتِ پنجاب کی طرف سے 30 ہزار، 20 ہزار، 10 ہزار بالترتیب نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دئیے گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top