رمضان اور عیدین کی متوقع تاریخیں

پاکستان میں رمضان اور عیدین کی متوقع تاریخیں سامنے

اسلام آباد (سی این پی) پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدین کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ یہ اندازے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری (جمعرات) کو ہو سکتا ہے۔ چاند کی پیدائش اور رویت کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تاریخیں بتائی گئی ہیں۔

شوال کے چاند کے بارے میں پیشگوئی کے مطابق 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ (ہفتہ) منائی جا سکتی ہے۔ تاہم موسمی حالات کی مناسبت سے رویت کے امکانات میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

عیدالاضحی سے متعلق کہا گیا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہو سکتا ہے اور اس حساب سے عیدالاضحی 27 مئی (بدھ) کو منائی جا سکتی ہے۔ یہ تمام تاریخیں پیشگوئی پر مبنی ہیں اور حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top