رہائشی عمارتیں منہدم،

مراکش میں دو رہائشی عمارتیں منہدم، 19 افراد جاں بحق

مراکش کے تاریخی شہر فاس میں خوف و ہراس اس وقت پھیل گیا جب چند ہی لمحوں میں دو رہائشی عمارتیں منہدم ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اور درجنوں افراد صدمے میں مبتلا رہ گئے۔

مراکشی حکام کے مطابق شمال مشرقی علاقے المستقبل میں ایک دوسرے سے جڑی چار منزلہ عمارتیں اچانک منہدم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں میں آٹھ خاندان رہائش پذیر تھے جن میں سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں، پولیس اور امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر فاس کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے تاکہ مزید پھنسے ہوئے افراد تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔

حکام کے مطابق عمارتوں کے منہدم ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: تازہ ترین عالمی خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top