رہائشی عمارت میں آتشزدگی

چین ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک

بیجنگ۔ :چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں 4 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع چاؤنان کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ رات تقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر شانتاؤ شہر میں واقع 4 منزلہ عمارت میں پیش آیا ،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔ ٹیم نے کہا کہ آگ سےتقریباً 150 مربع میٹر (1,600 مربع فٹ) کا علاقہ متاثر ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: تازہ ترین عالمی خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top