جنوبی ایشیا میں ریکارڈ بارشیں اور طوفان، ہلاکتیں 1500 سے تجاوز کرگئیں

جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ایک بار پھر شدید موسمی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں ہیں، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں شدید طوفان اور تباہ کن سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان انڈونیشیا میں ہوا، جہاں 770 افراد طوفان اور مسلسل بارشوں کے باعث زندگی سے محروم ہو گئے۔ مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور گھروں کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سری لنکا میں بھی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچائی، جہاں 474 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر تھائی لینڈ میں اچانک آنے والی سیلابی لہروں نے درجنوں بستیوں کو پانی میں ڈبو دیا، جس کے نتیجے میں 267 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملائیشیا کے متعدد علاقوں میں بھی سیلاب کے باعث لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

متاثرہ ممالک میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم خراب موسم اور مسلسل بارشیں ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ان طوفانوں، شدید بارشوں اور ہلاکت خیز سیلاب کی بنیادی وجہ ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید بڑھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top