نیویارک سٹی کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، 34 سالہ زوہران مامدانی نیویارک کے پہلے مسلمان اور سب سے کم عمر میئر بن گئے، حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ یہ تاریخی تقریب پرانی منہٹن سب وے اسٹیشن کے شاندار آرکیٹیکچرل مقام پر منعقد ہوئی، جہاں آرچڈ سیلنگز اور کلاسیکل ڈیزائن نے تقریب کو تاریخی رنگ دیا۔
مامدانی نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز اور فخر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہر کے نئے ٹرانسپورٹیشن کمشنر مائیک فلن کا اعلان بھی کیا اور جگہ کی اہمیت کو شہر کی ٹرانزٹ، ترقی اور عوامی خدمت کی علامت قرار دیا۔ مزید عوامی تقریب سٹی ہال میں شام 1 بجے منعقد ہوگی، جس کے بعد برادوی کے مشہور “کینین آف ہیروز” پر جشن منایا جائے گا، جہاں ٹکر ٹاپ پریڈز کا تاریخی رواج ہے۔
مامدانی نہ صرف مسلمان اور جنوبی ایشیائی نسل کے پہلے میئر ہیں بلکہ افریقی پیدا ہونے والے پہلے میئر اور شہر کے سب سے کم عمر میئر بھی ہیں۔ یہ موقع نیویارک کی سیاست میں نئے دور کی شروعات کے مترادف ہے، جو شہر کی قیادت اور تنوع میں ایک تاریخی سنگِ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔








