اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کے امکانات ہیں۔
محکمے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی پڑی۔ جمعہ کو مختلف شہروں میں کم از کم درجہ حرارت لہہ میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ، استور اور سکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









