سونا اور چادی سسنے گولڈ ریٹ

ایک دن پہلے مہنگا، آج اچانک سستا! سونے کی قیمت میں بڑا یوٹرن

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں، جہاں جمعرات کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونا سستا ہو گیا۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے مقرر ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے میں فروخت ہوا۔

بدھ کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم عالمی رجحان کے باعث ایک ہی دن میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 37 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 601 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) پر آ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 150 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 425 روپے کی سطح پر آ گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی صورتحال مقامی صرافہ بازار پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث آئندہ دنوں میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top