سونے کی قیمت مستحکم — فی تولہ ریٹ بلند ترین سطح پر برقرار

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل بلند ترین سطح پر برقرار ہے، جبکہ آج بھی فی تولہ اور 10 گرام کے نرخوں میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مستحکم رہا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں قیمتیں جمود کا شکار ہیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج بھی بلند ترین سطح پر برقرار رہی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام کی قیمت بھی مستحکم رہی اور یہ 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور یہ 4065 ڈالر پر ٹریڈ ہوتی رہی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top