سونے کی قیمت

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا آج بھی سستا رہا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر کی کمی کے بعد 4346 ڈالر پر آ گیا۔ مقامی سطح پر ایک تولہ سونا 2500 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے میں ٹریڈ ہوا۔

دس گرام سونا 2143 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے پر پہنچ گیا۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کم ہو کر 7718 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے میں 10 ہزار 7 سو روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے تھی۔

گزشتہ روز دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 114 روپے کمی آئی تھی اور چاندی کی قیمت 145 روپے کم ہو کر 7930 روپے پر ٹریڈ ہوئی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top