اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس 29 ستمبر شام چار بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،
اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں زیر غور آنے والے اہم معاملات پر مشاورت ہوگی،اجلاس میں شرکت کےلئے تمام پارلیمانی سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔






