راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد سات خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے بھارتی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ اس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران مردان کے رہائشی چونتیس سالہ نائیک یاسر خان شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خارجی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔








