سال 2025 میں پاکستان کی متعدد معروف شخصیات کی طلاق اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جنہوں نے شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ عام معاشرے میں بھی ازدواجی تعلقات، طلاق اور الگ زندگی جیسے موضوعات کو نمایاں کیا۔ ان واقعات نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں خاصی توجہ حاصل کی۔
سال بھر میں کم از کم دس مشہور پاکستانی جوڑوں نے اپنے رشتوں کے خاتمے یا علیحدگی کے مراحل سے گزرنے کی تصدیق کی۔ کچھ تعلقات باقاعدہ طور پر ختم ہو گئے، جبکہ بعض معاملات تاحال عدالتی یا ذاتی سطح پر زیرِ التوا ہیں۔
عاصم اظہر اور میرب علی
معروف گلوکار عاصم اظہر نے تصدیق کی کہ ان کی اور اداکارہ میرب علی کی منگنی ختم ہو چکی ہے۔ اس اعلان نے مداحوں کو حیران کیا، کیونکہ دونوں کی شادی کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔
زارا ترین اور فاران طاہر
سینیئر اداکارہ زارا ترین نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کی شادی محض چار ماہ تک برقرار رہ سکی، حالانکہ عوام میں یہ تاثر تھا کہ یہ رشتہ دو سال چلا۔
حنا رضوی اور عمار احمد
اداکارہ شرمین حنا رضوی نے انسٹاگرام پر شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا، تاہم باضابطہ طلاق سے متعلق ابھی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی
ٹک ٹاکر و اداکارہ ایمن زمان نے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا سے مشترکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دیں۔
سارہ عمر اور محسن طلعت
اداکارہ سارہ عمر نے بتایا کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور محسن طلعت کی راہیں جدا ہو چکی ہیں۔ طلاق کے بعد انہوں نے دوبارہ شوبز میں کام کا آغاز کیا۔
سبحان عمیس اور عبیر اسد
یہ جوڑا شادی کے سات ماہ بعد الگ ہو گیا۔ دونوں نے علیحدگی کی وجوہات عوام کے سامنے بیان نہیں کیں۔ ان کی شادی فروری 2025 میں ہوئی تھی۔
خوشبو اور ارباز خان
اداکارہ خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کی اور ازدواجی زندگی سے متعلق سنگین الزامات بھی عائد کیے۔
سحر حیات اور سمیع رشید
ٹک ٹاکر سحر حیات نے شوہر سمیع رشید سے طلاق کی تصدیق کی۔ طلاق کے بعد بچے کی پرورش سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث رہے۔
انوشے عباسی اور اینان عارف
اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا کہ ان کی طلاق چھ سال قبل ہو چکی تھی، جس پر انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بات کی۔
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق
سابق کرکٹر عماد وسیم نے اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ثانیہ اشفاق کے مطابق اس فیصلے نے بچوں اور خاندان کو شدید متاثر کیا۔









