طالبہ کی خودکشی

لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش،

لاہور (سی این پی) لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم طالبہ کی جانب سے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد طالبہ کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

21 سالہ طالبہ فاطمہ نے یونیورسٹی کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق طالبہ کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ طالبہ ڈی فارم پروگرام کی طالبہ بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق طالبہ فاطمہ نے اڑھائی سے تین ماہ قبل ہی یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طالبہ کی یونیورسٹی میں حاضری 90 فیصد تھی اور غیر حاضری یا کسی تعلیمی دباؤ کا کوئی واضح ثبوت تاحال سامنے نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے کے باعث طالبہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔ طالبہ کے ہوش میں آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے، جبکہ طالبہ کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top