عالمی نمبرون آرینا سبالینکا

آرینا سبالینکا کی برسبین انٹرنیشنل میں شاندار فتح

برسبین : عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن سے قبل برسبین انٹرنیشنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ سبالینکا نے رومانیہ کی تجربہ کار کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو 6-3، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

میچ کے دوران کچھ لمحات میں مقابلہ سخت ضرور ہوا، تاہم سبالینکا کو کسی سنجیدہ دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میچ صرف 70 منٹ میں مکمل ہوا۔ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی سبالینکا کا اگلا مقابلہ روس کی ڈیانا شنائیڈر یا امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔

میچ کے بعد سبالینکا نے کہا کہ وہ اب بھی اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں اور بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ والے لمحات کھلاڑی کو مزید مضبوط بناتے ہیں، جبکہ بڑے ٹورنامنٹس سے قبل ایسے مقابلے ذہنی تیاری میں مدد دیتے ہیں۔

ادھر سابق ومبلڈن چیمپئن ایلینا ریباکینا نے بھی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انہوں نے اسپین کی پاؤلا بادوسا کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ ریباکینا نے کہا کہ اگلے میچ سے قبل انہیں اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top