غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید

غزہ: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔ خان یونس کے مغربی علاقے المواسی میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ شہر کے نواحی علاقے زیتون میں اسرائیلی فوج کے حملے میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں مجموعی طور پر چار ڈرون حملے کیے گئے۔


مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو آگ لگا دی، جبکہ جنین میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ادھر مشرقی رفح میں ایک کارروائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 350 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مزید عالمی تازہ ترین خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top