غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی بمباری، ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید

مقبوضہ بیت المقدس : غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود اسرائیل نے شہر کے مشرقی علاقے میں بمباری کی جس سےایک ہی خاندان کے 11  افراد شہید ہوگئے جن میں 7 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بیان میں بتایا کہ حملہ ایک شہری گاڑی پر کیا گیا جو “ابو شعبان” خاندان کے افراد کو لے کر مشرقی غزہ کے محلے الزیتون کی طرف جا رہی تھی۔ ان کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جو اپنے گھر جا رہے تھے۔

محمود بصل نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 7 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ امدادی ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں، کیونکہ نشانہ بنائی گئی جگہ پر حالات نہایت خطرناک تھے اور وہاں اسرائیلی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ تاہم یہ واقعہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے سب سے زیادہ جانی نقصان والا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top