دنیا بھر کے فٹبال شائقین حیران، صرف ڈیڑھ لاکھ آبادی رکھنے والا ننھا سا ملک کوراساؤ (Curaçao) فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرکے تاریخ میں اپنا نام درج کرا گیا۔
کوراساؤ فٹبال کی تاریخ میں آبادی کے لحاظ سے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے، جس نے اس میدان میں سابق ریکارڈ ہولڈر آئس لینڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی آبادی ساڑھے تین لاکھ تھی۔
فٹبال کے ماہرین کہتے ہیں کہ کوراساؤ کی یہ کامیابی محض کھیل نہیں بلکہ ایک قوم کا خواب ہے جو محدود وسائل کے باوجود خود کو عالمی اسٹیج پر ثابت کرنے کے لیے کھڑی ہو گئی۔
2026 فیفا ورلڈکپ کوراساؤ کی تاریخی پہلی شرکت ہوگی، اور فٹبال شائقین اسے ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ “انڈر ڈاگ” قرار دے رہے ہیں۔
کونکاکاف ریجن کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہیٹی، پاناما اور کوراساؤ تینوں ٹیموں نے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا، لیکن سب سے بڑا سرپرائز کوراساؤ کی غیر متوقع اور شاندار پرفارمنس رہی۔
گروپ بی میں کوراساؤ نے 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی—یہ کارکردگی ملکی تاریخ کے کسی بھی بڑے اسپورٹس ایونٹ کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
یہ چھوٹا ملک جنوبی امریکا میں واقع ڈچ کیریبیئن جزیرہ ہے، جہاں کی آبادی صرف ایک لاکھ 56 ہزار ہے









