فیفا ورلڈ کپ 2026 ،

 فیفا ورلڈ کپ 2026 ، گھانا نے کوالیفائی کر لیا

جوہانسبرگ : گھانا کی فٹ بال ٹیم نے کواکرا میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوموروس کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اے ایف پی کے مطابق اس جیت کے ساتھ ہی گھانا افریقا سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پانچویں ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل الجزائر، مصر، مراکش اور تیونس پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکے ہیں۔ محمد قدوس نے میچ کے 47ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔

گھانا نے 10 میچز میں 25 پوائنٹس حاصل کر کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مڈغاسکرکی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ گھاناکی ٹیم کی بہترین کارکردگی 2010 کے جنوبی افریقا ورلڈ کپ میں دیکھی گئی، جب وہ کوارٹر فائنل میں یوراگوئے سے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

 واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے  اور یہ پہلی بار ہوگا کہ عالمی کپ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top