اسلام آباد: ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا تھا، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے۔
۔
این اے 185 ڈی جی خان
حلقے کے 108 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود قادر لغاری 40527 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار دوست کھوسہ 19008 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ساہیوال: این اے 143 ضمنی انتخابات
حلقے کے تمام 442 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ 136313 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر 13120 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہری پور، این اے 18
161 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 44707 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز 28469 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور: این اے 129
اس حلقے کے 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 38252 ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چوہدری ارسلان 17047 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: حلقہ نمبراین اے 96
153 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری 63957 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 21067 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مظفرگڑھ: پی پی 269
63 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے میاں علمدارقریشی 23227 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار اقبال پتافی 13444 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میانوالی: حلقہ پی پی 87
96 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق علی حیدرنور خان 44944 لے کر آگے جبکہ نوابزادہ ایاز خان 2622 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 98
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم نے 28907 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل چیمہ 20401 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد، پی پی 115
68 پولنگ کے اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد طاہر پرویز 12431 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر نے 2012 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 116
ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے
ساہیوال: پی پی 203
178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطبق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ 44965 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر10321 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سرگودھا،پی پی 73
89 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سلطان علی رانجھا 28704 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار حارث رانجھا 4091 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔








