موبائل فونز کی درآمدات

موبائل فونز کی درآمدات 156 ملین ڈالر سے تجاوز

اسلام آباد : پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں مسلسل بہتری کا رجحان برقرار ہے۔ نومبر 2025 کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اور مارکیٹ میں سرگرمی کو ظاہر کرتا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 میں ان درآمدات کا مجموعی حجم 156.6 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں نومبر 2024 کے دوران موبائل فونز درآمدات 149.4 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 7.2 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو کہ 4.8 فیصد بنتا ہے۔ یہ اضافہ درآمدی سرگرمیوں میں استحکام اور مارکیٹ میں موبائل فونز کی طلب میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق موبائل کی درآمدات میں یہ اضافہ مجموعی تجارتی رجحانات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ مہینوں میں درآمدات کے حجم میں مزید اتار چڑھاؤ کا انحصار مارکیٹ کی طلب اور عالمی سپلائی چین کی صورتحال پر ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top